حیدرآباد : حالات سے پریشان اور بیوی کے جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ باچوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ سید یاسین جو باچو علاقہ میں واقع ایک ولّا میں رہتا تھا، پیشہ سے انٹریئر ڈیکوریٹر بتایا گیا ہے۔ سید یاسین، سید ریاض الدین کا بیٹا تھا جس کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے تینالی سے بتایاا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں یاسین کوویڈ 19 سے متاثر ہوا تھا اور صحت یاب ہونے کے بعد اس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ یاسین چند روز سے پریشان تھا اور بیوی کے جھگڑوں سے پریشان ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔