حیدرآباد۔/15 ستمبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں تین ماہ کے دولہے نے انتہائی اقدام کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ سائی جو پیشہ سے خانگی کمپنی میں ڈیلوری بوائے کا کام کرتا تھا چلکل گوڑہ کے ساکن کی شادی تین ماہ قبل مادھوی نامی لڑکی سے ہوئی تھی اور ان کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے۔ اس دوران جھگڑوں سے تنگ آکر مادھوی اس کے مائیکے چلی گئی تھی اور مائیکے سے بلانے پر وہ واپس نہیں آرہی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر سائی نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔