حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ ایس آر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 30 سالہ سدرشن نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ سدرشن جی ایچ ایم سی میں ملازم بورا بنڈہ علاقہ میں کام کرتا تھا اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا ۔جس سے یہ شخص پریشان اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے انتہائی اقدام کر کے خود کشی کرلی ۔ پولیس ایس آر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔
مالی پریشانیوں پر
دو افراد کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ اور ونستھلی پورم پولیس حدودمیں یہ واقعات پیش آئے ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ روی جو پیشہ سے ویلڈر اڈہ گٹہ علاقہ کا ساکن تھا جو شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص یادایا جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ ضلع نلگنڈہ کا متوطن بتایا گیا ہے کل یہ شخص آٹو کے ذریعہ حیدرآباد ونستھلی پورم علاقہ پہونچا اور اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور بیوی کو فون پر اطلاع دے دی اس دوران یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں ۔۔