بیوی سے جھگڑے کے بعد پولیس کانسٹبل کی خود کشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : /16 فبروری (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک پولیس کانسٹبل نے خودکشی کرلی ۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 47 سالہ راتھوڑ تارا سنگھ نے خودکشی کرلی ۔ تاراسنگھ چنگی چرلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو اے آر کانسٹبل بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق تارا سنگھ شراب کے نشہ کا عادی تھا جو سخت نشہ کرتا تھا ۔ نشہ کی عادت سے اس کی بیوی تنگ آچکی تھی جو /14 فبروری کو شوہر کی عادت سے تنگ آکر گھر سے چلی گئی تھی اور کل تارا سنگھ نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس میڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ع