بیوی سے دل برداشتہ شوہر کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ونستھلی پورم پولیس کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کے ناجائز تعلقات سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 35 سالہ نرسمہا جو صاحب نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس نے پھانسی لے کر خود کشی کی کوشش کی جس کو فوری ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق نرسمہا کی بیوی کے ایک اجنبی شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور ناجائز تعلقات کے سبب اس کی بیوی اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی تھی اور اس بات سے دل برداشتہ شخص نے خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔