بیوی سے دوری پر تنہائی کا شکار شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی سے دوری اور تنہائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 23 سالہ اجئے چوہان نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اجئے چوہان آندھراپردیش کا متوطن تھا جو یہاں شہر میں دیویندر نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ زندگی کے گذر بسر کیلئے روزگار کے سلسلہ میں یہ شخص شہر منتقل ہوا تھا ۔ جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ چوہان اس کی بیوی سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا اور اس سے دوری کو برداشت نہیں کر رہا تھا ۔