حیدرآباد۔/28 ستمبر، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ تکا رام گیٹ پولیس حدود میں ایک شخص نے بیوی کی ناراضگی سے خود سوزی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق29 سالہ یادگیری جو پیشہ سے پینٹر امبیڈکر نگر علاقہ کا ساکن تھا جو 20 ستمبر کو اس کی بیوی مائیکے گئی تھی اور واپس نہیں آرہی تھی اور یادگیری کے سسرالی رشتہ دار اس کی بیوی کو سسرال روانہ کرنے میں ٹال مٹول کررہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے 26 ستمبر کو خود سوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگیا۔ پولیس تکا رام گیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔