بغداد : عراقی کردستان میں اربیل کے محلے ھفالان میں بیوی نے گھریلو اختلافات پر شوہر کو پٹرول چھڑک کر جلا دیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔اربیل پولیس کے ترجمان ھوکرعزیز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ اربیل کے ھفالان محلے میں ایک شخص نے خود سوزی کر لی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی تحقیقات کیں۔ وزارت ثقافت کے ملازم احمد جواد کی نعش گھر کے واش روم سے جلی ہوئی حالت میں ملی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ’تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ کیس خودسوزی کا نہیں بلکہ قتل کا ہے۔‘پولیس ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے آٹھ گھنٹے بعد پولیس نے معمہ حل کرکے احمد جواد کی 29 سالہ بیوی کو حراست میں لے لیا جو شوہر کے قتل میں ملوث تھی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے اعتراف کیا کہ ’سات برس سے احمد جواد سے اس کا تعلق تھا۔