بیوی نے شوہر کو معشوقہ کے ساتھ پکڑ لیا

   

حیدرآباد ۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) کوکٹ پلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر کے ناجائز تعلقات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ شوہر کی جاسوسی کرتے ہوئے خاتون افرادخاندان کے ساتھ پہنچی اور شوہر کو رنگے ہاتھوں اپنی معشوقہ کے ساتھ پکڑ لیا اور پولیس میں شوہر کے خلاف شکایت کردی۔ کوکٹ پلی علاقہ میں پیش آیا یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو اس کی معشوقہ کے ساتھ بیڈروم میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر شہریوں کی جانب سے تبصرے جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ دپتی نامی خاتون نے اس کے شوہر شیوا کو اس کی معشوقہ ششما کے ساتھ پکڑ لیا جب وہ بیڈروم میں معشوقہ کے ساتھ رنگ ریلیاں منارہا تھا۔ پیشہ سے سافٹ ویر ملازم شیوا اور دپتی کی شادی چار سال قبل ہوئی اور ان کی ایک تین سالہ لڑکی ہے۔ چند عرصہ سے شیوا دپتی کے ساتھ بے رخی اختیار کیا ہوا تھا اور اکثر گھر سے باہر رہتا تھا۔ دپتی کو شوہر کی حرکت پر شبہ ہوا اور اس نے اپنے طور پر شوہر کی جاسوسی شروع کردی اور شوہر کے ناجائز تعلقات کا پتہ لگا لیا۔ شیوا ششما کے ساتھ ناجائز تعلقات میں تھا۔ع دپتی نے موقع کا انتظار کیا اور جب وہ معشوقہ کے ساتھ مکان میں موجود تھا، دپتی اپنے رشتہ داروں کو لیکر اسی مکان پر پہنچی اور دھاوا بول دیا۔ شوہر کو معشوقہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور رشتہ داروں کے سامنے شوہر کی پول کھول دی۔ دپتی نے بعدازاں پولیس میں شکایت کردی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع