حیدرآباد ۔ 5 مارچ (سیاست نیوز) ایک بیوی نے شوہر کی قبر پر شادی کی سالگرہ منائی۔ یہ واقعہ ضلع جگتیال کے ویلکٹور منڈل میں پیش آیا۔ ستمبھم پلی کے رہنے والے سدرشن کی گذشتہ سال سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی تھی۔ سدرشن کی 3 مارچ 2014ء کو پروالیکا سے شادی ہوئی تھی۔ ہر سال دونوں بڑی دھوم دھام سے شادی کی سالگرہ منایا کرتے تھے۔ اگرچہ کہ اس کا شوہر جسمانی طور پر جدا ہوچکا ہے مگر پروالیکا کی یادوں میں زندہ ہے۔ شادی کی سالگرہ کا دن آتے ہی پروالیکا نے اپنی شوہر کی یاد میں جمعرات کو شوہر کی قبر کو پھولوں سے سجاتے ہوئے کیک کاٹا اور شادی کی سالگرہ منائی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ن