ممبئی۔ 27 مئی (ایجنسیز) ممبئی میں ایک ہولناک قتل کی واردات سامنے آئی ہے جس میں ایک 26 سالہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو بے رحمی سے قتل کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ممبئی کے وڈالا علاقے کے اینٹاپ ہل میں پیش آیا، جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔متوفی کی شناخت اسماعیل علی جمال علی شیخ (عمر 36 سال) کے طور پر کی گئی ہے، جو بنگالی پورہ، اینٹاپ ہل کا رہائشی تھا۔ پولیس کے مطابق، اسماعیل کو اپنی بیوی سمیہ شیخ (عمر 26 سال) اور اس کے مبینہ عاشق جبار شیخ کے درمیان ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔پیر کی رات دونوں میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوا جو صبح تین بجے کے قریب خونی تصادم میں بدل گیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق، سمیا نے اپنے عاشق جبار کو گھر بلایا۔