حیدرآباد 19 مارچ ( سیاست نیوز ) نلگنڈہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے نشہ کی حالت میں بار بار پولیس کو فون کرکے شکایت کی کہ اس کی بیوی نے اس کیلئے مٹن نہیں پکایا ۔ نوین نامی شخص نشہ کی حالت میں گھر پہونچا اور بیوی سے کہا کہ اس کیلئے مٹن پکائے ۔ شوہر کے شراب پی کر آنے پر ناراض بیوی نے مٹن پکانے سے انکار کردیا ۔ نشہ میں دھت نوین نے پولیس کو فون کیا ۔ پولیس نے پہلے تو اسے مذاق سمجھا لیکن جب اس نے چھ بار فون کیا تو اعلی حکام کو اس کی اطلاع دی گئی ۔ پولیس رات میں اس کے گھر پہونچی لیکن اسے نشہ میں دھت دیکھ کر واپس چلی گئی تاہم آج صبح اس کے گھر پہونچ کر دو دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ۔