حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : عام طور پر شادی سبھی کرتے ہیں ان میں سے چند ہی ایسی شادیاں ہوتی ہیں جو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوتی ہے اور کافی لوگوں کو متاثر کرتی ہیں ۔ ان میں سے ایک 45 سالہ شخص اور 25 سالہ خاتون کی شادی ہے جو اس وقت سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوئی تھی ۔ اس دولھے کی خود کشی کے بعد سارا ماحول غمگین ہوگیا ہے ۔ یہ واقعہ کرناٹک کے ٹمکور ضلع میں واقع آلیمارڈیا موضع میں پیش آیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرناٹک سے تعلق رکھنے والے شنکر اپا کی 45 سال عمر ہونے کے باوجود شادی نہیں ہوئی ۔ شنکراپا کے لیے شادی کے کئی رشتے آئے ۔ ان ہی دنوں میں ایک 25 سالہ میگھنا نامی خاتون سے ملاقات ہوئی جس کی شادی کے بعد شوہر سے علحدگی ہوگئی تھی ۔ دونوں کی اکٹوبر 2021 میں شادی ہوئی تب یہ شادی سوشیل میڈیا میں وائرل ہوگئی ۔ شادی کے بعد میگھنا نے شنکراپا کو 2.5 کروڑ روپئے کی اراضی فروخت کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جس کو شنکراپا کی والدہ نے قبول نہیں کیا جس کے بعد شوہر بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے جس سے دل برداشتہ ہو کر شنکراپا درخت سے لٹکر خود کشی کرلی ۔۔ ن