بیوی کا سر قلم کرنے کے بعد شوہر کی پولیس میں خودسپردگی

   

پوری 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اڈیشہ کے ضلع پوری کے ایک گاؤں میں ایک شخص نے بیوی پر بدچلنی اور دوسروں سے ناجائز تعلقات کا شبہ کرتے ہوئے اس کا سر قلم کردیا اور پھر کٹے ہوئے سر کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہونچ کر خود سپرد ہوگیا۔ پوری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اوما شنکر داش نے کہاکہ یہ واقعہ رائبیبروان گاؤں میں اس جوڑے کے درمیان تلخ بحث کے بعد اتوار کی رات پیش آیا۔ چینائی کی خانگی کمپنی میں ملازم 40 سالہ گنیش بیورا حال ہی میں اپنے گھر واپس لوٹا تھا۔ داش نے کہاکہ اس جوڑے کے درمیان اکثر تلخ بحث ہورہی تھی۔ ملزم نے اپنی 34 سالہ بیوی انا پورنا بیورا پر کسی دوسرے شخص سے ناجائز تعلقات کا شبہ کررہا تھا۔ اتوار کی رات بھی ایسی ہی تلخ بحث کے دوران بیورا نے اپنی بیوی کا قتل کرنے کے بعد سر کو تن سے جدا کردیا۔