بیوی کا قاتل شوہر اور اُس کا ساتھی گرفتار

   

جگتیال : جگتیال میں بیوی کو قتل کرکے نعش کو تالاب میں پھینک دینے والا شوہر اور اُس کا ساتھی گرفتار کرلیا گیا ۔ جگتیال ڈی یس پی آر پرکاش نے رورل سرکل انسپکٹر کرشنا کمار ، سب انسپکٹر انیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے میڈیا کے روبرو قاتلوں کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ جون کی 8تاریخ کو ایک نا معلوم نعش جگتیال مورا پلی تالاب سے دستیاب ہونے کی پنچایت سیکریٹری نے پولیس میں شکایت درج کروانے پر رورل پولیس نے مقدمہ درج کرکے گذشتہ روز کے شیکھر نامی شخص کو حراست میں لیکر تحقیقات کرنے پر انکشاف ہوا کہ شوہر نے ہی بیوی کا قتل کیا ۔ تاٹ پلی موضع سے تعلق رکھنے والی کے انجیلی گذشتہ 15 سال قبل ایک مرض سے پریشان تھی علاج کیلیے شوہر شیکھر سے اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے ، لہذا کسی طرح بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بناکر چلگل موضع سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھی نریش کو ساتھ لیکر انجیلی کو علاج کے بہانے لیجاکر انجیلی کے سر پر وار کرنے کے بعد چاقو سے حملہ کرتے ہوئے بائیں بازو کی چھاتی اور گلہ کاٹ کر تالاب میں پھینک دیا۔