بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : صنعت نگر پولیس نے حاملہ خاتون کے قتل کیس معمہ کو حل کرلیا اور قاتل کی شناخت کے ساتھ ساتھ اس خاتون کے قتل کی وجوہات کا بھی پتہ چلا لیا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ریکھا کے قتل میں ملوث اس کے قاتل شوہر کو حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صنعت نگر علاقہ میں زیر تعمیر ایک عمارت کے قریب سے پولیس نے 28 سالہ ریکھا کی نعش کو برآمد کرلیا تھا ۔ یہ خاتون حاملہ تھی ۔ یادگیری نے پہلی بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کی تھی شراونتی سے شادی کے بعد اس نے اس کی بہن سے محبت کرتے ہوئے شراونتی کی بہن ریکھا سے شادی کرلی ۔ ان دنوں ریکھا کے حاملہ ہونے پر یادگیری شبہات کا شکار ہوگیا اور ریکھا کے کردار پر شک کرنے لگا ۔ 18 فروری کو اس نے ریکھا کو ایک زیر تعمیر عمارت پر طلب کیا اور اس کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع