بیوی کو بدنام کرنے والا شوہر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ بیوی کو بدنام کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے 41 سالہ شخص ایس وینکٹا کشور کو گرفتار کرلیا ۔ جو اپل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ بیوی سے بدلہ لینے کی خاطر اس شخص نے فرضی ای میل اکاونٹ تیار کیا اور خاندان و رشتہ داروں میں بیوی کو رسواء کرنے کی کوشش میں تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ شوہر کے ناجائز تعلقات کاعلم ہونے کے بعد متاثرہ خاتون نے شوہر کا گھر چھوڑدیاتھا ۔ ناجائز تعلقات کا بھانڈہ پھوڑنے والے شخص کی آڑ میں کشور نے اقدام کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کشور اور متاثرہ خاتون جو اس کی بیوی ہے کی شادی سال 2011 میں ہوئی تھی ۔ جن کی ایک لڑکی بھی ہے دونوں میاں بیوی ملازمت کرتے تھے ۔ متاثرہ خاتون ایک نامور کمپنی میں ریسپشنسٹ تھی اور اس کا شوہر بھی ملازم تھا ۔ کشور ایک دوسری خاتون کے ساتھ بہت زیادہ قریب تھا ۔ اور خوشگوار تعلقات ان دونوں کے درمیان پائے جاتے تھے ۔ اس کمپنی میں کام کرنے والا ایک اٹینڈر بالراجو نے کشور کی حرکتوں کو دیکھ لیا اور اس نے تمام تفصیلات کو اس کی بیوی کے سامنے پیش کردیا ۔ اس خاتون نے شوہر کی حرکتوں کا علم ہونے کے بعد اس کا گھر چھوڑ دیا ۔ اور مائیکے چلی گئی ۔ جس کے بعد کشور نے بیوی کو واپس لانے کی کوشش کی لیکن اس کی بیوی گھر واپس آنے کیلئے تیار نہیں تھی ۔ جس کے بعد اس نے بیوی سے بدلہ لینے کی خاطر ایک سازش تیار کی اور بالراجو کے نام سے ایک فرضی ای میل تیار کیا اور خاتون کو میل کرنے لگا ۔ اور اپنی پہچان کو راز میں رکھتے ہوئے بالراجو کے نام سے خاتون کو بدنام کرنے ای میل کرنے لگا پولیس نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایس وینکٹا کشور کو گرفتار کرلیا ۔