سرحد پر ملک کی حفاظت کیلئے لڑنے والے سابق فوجی کا درد بھرا بیان
امپھال: منی پور میں مردوں کے ایک گروپ کی طرف سے4مئی کو دو قبائیلی خواتین کو برہنہ کرکے ان کی پریڈ کروائی گئی اور ان کی عصمت ریزی بھی کئی گئی۔ ان دو خواتین میں سے ایک کا شوہر کارگل جنگ میں شریک تجربہ کار فوجی ہے جس نے افسوس کیا کہ اگرچہ اس نے ملک کی حفاظت کی لیکن وہ اپنی بیوی کو وبرہنہ اورذلیل ہونے سے نہیں بچا سکا۔ یہ واقعہ اب منظر عام پر آیا ہے جبکہ 4 مئی کویہ واقعہ پیش آیا تھا ۔ کارگل ہیرو نے ایک ہندی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ میں قوم کے لیے اہم کردار ادا کیا اور سری لنکا میں بھی انڈین پیس کیپنگ فورس کا وہ حصہ تھا۔ میں نے قوم کی حفاظت کی لیکن مایوس ہوں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں اپنے گھر، اپنی بیوی اور ساتھی گاؤں والوں کی حفاظت نہیں کر سکا۔سابق فوجی نے اس واقعہ پرانتہائی دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا۔ ہندوستانی فوج میں آسام ریجمنٹ کے صوبیدار کی حیثت سے خدمات انجام دینے والے فوجی نے کہا کہ 4 مئی کی صبح ایک ہجوم نے ان کے گھر کو جلا دیاگیا۔ اس وقت پولیس موجود تھی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ میں چاہتا ہوں کہ ان تمام لوگوں کو جنہوں نے گھروں کو جلایا اور خواتین کی تذلیل کی سخت ترین اور مثالی سزا ملے۔
