بیوی کو قتل کرنے پر شوہر کو عدالت سے سزاء

   

حیدرآباد۔/27 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بیوی کا قتل کرنے والے شوہر کو عدالت نے 8 سال کی سزاء سنائی ہے۔ میڑچل پولیس نے سال 2016 کے مقدمہ میں آج عدالت میں چارج شیٹ داخل کردیا۔ اور ایل بی نگر کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے 24 سالہ پٹالہ کرن کو 8 سال کی سزا اور 2 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیور پٹالہ کرن نے 6 جنوری 2016 کو اس کی بیوی کو گٹکھا استعمال کرتے ہوئے دیکھا اور مار پیٹ کی اور بیوی پر کیروسین ڈال کر جلادیا تھا۔ اس مقدمہ میں میڑچل پولیس کی کارروائی پر عدالت نے فیصلہ سنایا۔