بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے خودکشی کر لی

   

بڑوانی: مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے پاٹی تھانہ حلقے کے تحت کنبھ کھیت میں ایک شخص نے مبینہ طور پر دو بیٹیوں کے سامنے کلہاڑی کے وار کرکے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے کے بعد کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کرلی۔ پاٹی تھانہ انچارج آر کے لوونشی نے بتایا کہ 45 سالہ بھوپا نے کل صبح اپنی بیوی بِسنا بائی (40) کو کل صبح تقریباً 15 وار سے قتل کیا اور بعد میں کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کرلی۔ گاؤں والوں کی اطلاع پر کل رات شروع کی گئی تفتیش میں پتہ چلا کہ جوڑے کی تین بیٹیاں اور ایک شادی شدہ بیٹا ہے ۔ بھوپا کی جانب سے کرادر پر شک کی بابت شراب پی کر مار پیٹ کرنے کے سبب بِسنا بائی کئی بار اپنے سسرال گندھاول چلی جاتی تھی۔