بیوی کو ڈرانے اقدام خودکشی کی کوشش کرنے والے شوہر کی موت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/19جون، ( سیاست نیوز) میاں بیوی کے درمیان جھگڑے اور بیوی کو ڈرانے کی شوہر کی کوششیں اس کی موت کا سبب بن گئی۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ رین بازار میں پیش آیا جہاں 21سالہ محمد حاجی مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا۔ حاجی پیشہ سے پینٹر یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن بلال بن محمد کا بیٹا تھا۔ دو سال قبل حاجی کی شادی ثمینہ بیگم سے ہوئی تھی اور ان کا ایک بچہ بھی ہے۔ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہواکرتا تھا اور گذشتہ چھ دن سے میاں بیوی کے درمیان دن رات جھگڑے ہورہے تھے۔ کل ان جھگڑوں سے تنگ آکر حاجی نے اس کے جسم پر تھینر ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی اور اس دوران اچانک آگ کی لپیٹ میں آگیا اور شدید جھلس گیا جس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس رین بازار نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔