حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کی ایک عدالت نے بیوی کو ہراساں کرنے والے شوہر کو سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے کشائی گوڑہ پولیس کی چارج شیٹ پر آج فیصلہ سناتے ہوئے 34 سالہ نرسیا کو دو سال کی سزا اور 4 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نرسیا کی بیوی 30 سالہ وجیہ بھانو نے سال 2017 میں پولیس سے شکایت کی تھی کہ اس کا شوہر اسے ہراساں و پریشان کر رہا ہے اور اس کی ایمانداری پر شبہ کرتے ہوئے اسے اذیت پہونچا رہا ہے اس شکایت پرکشائی گوڑہ پولیس نے کارروائی کی اور تحقیقات کے بعد مکمل رپورٹ کو عدالت میں پیش کردیا اور عدالت نے آج اپنا فیصلہ سنایا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ وجیہ بھانو اور نرسایا نے 12 سال قبل لو میاریج کیا تھا اور ان کے دو بچے ہیں ۔ شوہر کی ہراسانی اور مارپیٹ سے تنگ آکر وجیہ 4 سال سے علحدہ رہنے لگی تھی تاہم نرسیا اس کی بیوی کو مسلسل ہراساں کر رہا تھا ۔