زخمی شخص کی موت ، حملہ آور اور رشتہ دار گرفتار
حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے ساتھ بدسلوکی کی پر ایک شخص نے بہن کے آشنا پر حملہ کردیا ۔ اس حملہ کے بعد زخمی شخص ہلاک ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ حملہ کے دوران چیخ و پکار رات دیر گئے ہلچل پر مقامی عوام نے پولیس کو طلب کرلیا جہاں پولیس نے حملہ آور کے ساتھ اس کے رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ گرم شیوا ریڈی اس کی داشتہ کے بھائی سرینواس ریڈی کے مبینہ حملہ آور میں ہلاک ہوگیا ۔ شیوا ریڈی اور حملہ کی بہن کے درمیان گذشتہ تین سال سے ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے ۔ یوسف گوڑہ کی ساکن خاتون جس کی عمر تقریباً 30 سالہ بتائی گئی ہے ۔ شوہر سے علحدگی کے بعد اس کی 9 سالہ لڑکی کو لیکر والدہ کے پاس رہتی تھی جو کشائی گوڑہ کے ایک اپارٹمنٹ میں قیام پذیر تھی ۔ اس خاتون کی پہچان مقتول شیوا ریڈی سے تین سال قبل ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے ۔ بلکہ خاتون شیوا ریڈی سے لیونگ ریلیشن میں تھی ۔ اس کے سبب مقتول اکثر خاتون کے گھر آیا کرتا تھا ۔ گذشتہ روز جب وہ خاتون کے گھر میں تھا۔ اس دوران خاتون کا بھائی اور اس کی بیوی بھی گھر پہونچے ۔ مقامی عوام اپارٹمنٹ کے ساکنان سے لئے گئے بیان کے مطابق پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ شیوا ریڈی اور سرینواس ( قاتل اور مقتول ) دونوں نے رات دیر گئے تک مئے نوشی کی اس دوران نشہ کی حالت میں دھت شیوا ریڈی نے سرینواس ریڈی کی بیوی سے بدسلوکی کی ۔ اس بات پر برہم شخص نے نیم برہنہ حالت میں مقتول کو مکان سے باہر کردیا اور چیخ و پکار کے بعد سرینواس ریڈی والدہ ، بہن اور بیوی کے ساتھ اپارٹمنٹ کے نیچے آیا اور لاٹھی سے حملہ کردیا ۔ اس حملہ میں شیوا ریڈی فوت ہوگیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ڈی سی پی ، اے سی پی مقام واردات پہونچ گئے اور سرینواس ریڈی کے علاوہ اس کے رشتہ دار کو حراست میں لے لیا ۔