حیدرآباد ۔ 23 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : بیوی کی بے وفائی سے دل برداشتہ ہو کر ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ پسند سے شادی کے باوجود بیوی کے عاشق سے لاحق پریشانی سے دل برداشتہ شخص نے خود سوزی کرلی ۔ گچی باولی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 24 سالہ پردیپ کمار نے بیوی کے سامنے انتہائی اقدام کیا ۔ پردیپ کمار پیشہ سے خانگی ملازم راجیو گرہا کلپا علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے ایک لڑکی ششمیتا سے محبت کی تھی اور دونوں نے اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا ۔ ششمیتا ایک بیوٹی سلون چلایا کرتی تھی اسی دوران گذشتہ چند روز سے اس کی دوستی کسی اور فرد سے ہوئی اور ششمیتا اس کے شوہر کو نظر انداز کرنے لگی تھی اس بات پر شوہر شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا اور اس نے 19 اکٹوبر کو بیوی کے روبرو جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔