بیوی کی موت۔ گھرنہ آنے پر رشتہ داروں نے شوہر کے مکان کے سامنے بیوی کو دفن کردیا

   

حیدرآباد31اکتوبر(یو این آئی) دوسری بیوی کی موت پر شوہر گھر نہ آنے پر رشتہ داروں نے شوہر کے مکان کے سامنے بیوی کو دفن کردیا اور مکان میں سامان کو نقصان پہنچایا۔ یہ واقعہ اے پی چتور میں پیش آیا۔ چنیا کی دو بیویاں تھیں۔ دوسری بیوی رتنماں موت ہوگئی۔ اس کی اطلاع شوہر کو دی گئی تاہم وہ آخری رسومات کیلئے نہیں پہنچا جس پر رشتہ داروں نے رتنماں کی لاش کو لے کر شوہر کے گھر کے سامنے دفن کر دیا اور گھر میں کو نقصان پہنچایا۔