بیوی کی موت کے دوسرے دن صدمہ سے شوہر کی موت

   

حیدرآباد 27اپریل (یواین آئی) بیوی سے محبت کرنے والے شوہر نے اپنی ہم سفر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کیا اور اس کی موت کے اندرون 24گھنٹے شوہر کی بھی موت ہوگئی۔یہ واقعہ ہنمکنڈہ آتماکورمنڈل میں پیش آیا۔ سُگنماں اورچیرالو ایک ضعیف جوڑاتھا۔سُگنماں کی جمعرات کو موت ہوگئی ۔ شام کوآخری رسومات انجام دی گئیں ۔ چیرالو جو علیل تھا، اپنی بیوی کی موت کاصدمہ برداشت نہ کرسکا اور دل کا دورہ پڑنے سے اس کی ایک دن بعد موت ہوگئی۔مقامی افراد کا کہنا تھا کہ یہ مثالی جوڑاتھا۔ ان کی ازدواجی زندگی میں کبھی چھوٹا جھگڑا نہیں ہوا تھا ۔