بیوی کی پولیس میں شکایت، والدہ کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

   


حیدرآباد۔/17 ستمبر، ( سیاست نیوز) بیوی کی پولیس میں شکایت پر والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔نریڈ میٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ وشال نے خودکشی کرلیا۔ وشال نے اکھیلا سے لو میاریج کیا تھا جو سینٹرنگ کا کام کرتا تھا۔ شادی کے چند روز بعد سے میاں اور بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے اور ان جھگڑوں کے درمیان اکھیلا نے پولیس میں شکایت کردی تھی۔ گذشتہ ہفتہ وشال کی بیوی پولیس سے رجوع ہوگئی اور اس بات پر وشال کی والدہ نے شدید برہمی ظاہر کی اور خاندان کی رسوائی کی دہائی دیتے ہوئے بیٹے کو معاملہ حل کرنے کی تاکید کی ۔ اس بات سے شدید دلبرداشتہ وشال نے خودکشی کرلیا۔ پولیس نریڈ میٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع