حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بیوی کی پولیس میں شکایت سے برہم شوہر نے خسر پر جان لیوا حملہ کردیا ۔ شہر کے علاقہ وینگل راؤ نگر میں یہ واردات پیش آئی ۔ پولیس نے حملہ آور سبرامنیم کو گرفتار کرلیا ہے جو گذشتہ روز آندھرا سے حیدرآباد آیا تھا ۔ سبرامنیم کی بیوی مادھوی نے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت کردی تھی ۔ مادھوی سسرال سے مائیکے آئی تھی جو واپس سسرال نہیں جارہی تھی اس بات پر میاں بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے اور اس دوران مادھوی نے جس کی عمر 28 سال بتائی گئی ہے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی اور پولیس نے سبرامنیم کو کونسلنگ کے لیے طلب کیا تھا ۔ پولیس اسٹیشن میں کونسلنگ کے بعد سبرامنیم اپنے سسرالی مکان وینگل راؤ نگر پہونچا جہاں اس کا اس کے خسر 65 سالہ راما راؤ سے سامنا ہوا ۔ سارے جھگڑے کی وجہ خسر کو تصور کرنے والے داماد نے تیز دھار شئے سے خسر پر حملہ کردیا ۔ جو اسی حملہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ مادھوی اور سبرامنیم کی شادی تین ماہ قبل ہوئی ۔ سبرامنیم کی عمر 32 سال بتائی گئی ہے ۔ مادھوی کی یہ دوسری شادی ہے پہلے شوہر کی موت کے بعد مادھوی کی تین ماہ قبل دوسری شادی کی گئی جس کے پہلے شوہر سے دو بچے ہیں ۔ شادی کے بعد مادھوی شوہر کے ساتھ آندھرا چلی گئی ایک ماہ تک بیوی اور سوتیلے بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کرنے والے سبرامنیم نے ان کے ساتھ ہراسانی شروع کردی اور مار پیٹ کرنے لگا اور اس کے کردار پر بھی شک کرنے لگا اور ہراساں کررہا تھا اس ہراسانی سے تنگ آکر مادھوی اپنے مائیکے آئی اور پولیس میں شکایت کردی تھی ۔۔ ع