بیوی کی کردارکشی سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد : بیوی کے شک و شبہ اور کردار کشی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 40 سالہ شیخ احمد نے خودکشی کرلی۔ شیخ احمد پیشہ سے تاجر تھا جو لالہ گوڑہ علاقہ کے ساکن شیخ سعید کا بیٹا تھا۔ اس شخص کی بیوی شبانہ بیگم اس کے کردار پر مبینہ طور پر شک کرتی تھی اور شوہر کی اکثر کردار کشی کرتے ہوئے میاں بیوی میں جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ شبانہ کو اس کے شوہر احمد اور اس کی قریبی رشتہ دار خاتون پر شبہ تھا کہ دونوں میں مبینہ طور پر کچھ ناجائز تعلقات پائے جاتے ہیں۔ جس سے تنگ آکر احمد نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔