بیوی کی ہراسانی سے ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) پہلی بیوی کی مبینہ ہراسانی اور مالی پریشانیوں سے پریشان ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ آئی ایس سدن پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 42 سالہ محمد ظہر الدین نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ظہر الدین سنتوش نگر علاقہ کا ساکن تھا جس نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ ظہر الدین کی پہلی شادی 20 سال قبل ہوئی تھی اور ان کی بیوی نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔ع