بیوی کی ہراسانی سے شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/14 نومبر، ( سیاست نیوز) بیوی کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک بینک ملازم نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل 36 سالہ سنتوش نے ایک سیلفی بناکر اپنی بیوی اور سسرالی رشتہ داروں کو قصور وار بتایا۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق سنتوش شیخ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا اور اس کی بیوی اور سسرالی رشتہ داروں سے گھریلو تنازعات چل رہے تھے اور سنتوش کے خلاف پولیس کیس بھی کیا گیا تھا۔ بیوی کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی اقدام کیا اور خودکشی سے قبل ایک سیلفی ویڈیو بناتے ہوئے اس کی خودکشی کا ذمہ دار بیوی اور سسرالی رشتہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ سنتوش نے نامعلوم زہر پی لیا تھا جس کے نتیجہ میں اسے ایک خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور وہ دوران علاج آج فوت ہوگیا۔ پولیس گولکنڈہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ب