حیدرآباد /16 اپریل (سیاست نیوز) ہمایوں نگر پولیس نے ایک شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس نے اپنی بیوی کا اغواء کرلیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد شریف شاہد ساکن شانتی نگر کالونی نے پولیس سے شکایت درج کروائی کہ انکے داماد سلمان مرزا اور دیگر نے ان کی بیٹی اسماء شریف کا اغواء کرلیا ۔ بتایا گیا کہ سلمان مرزا /15 اپریل کو اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ ان کے مکان پہونچ کر اغواکرکے ساتھ لے گیا ۔ انکی بیٹی کو ساڑھے چار مہینے کا بچہ بھی ہے ۔ پولیس نے سلمان مرزا اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمین کو بھی گرفتار کرلیا ۔