حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ذہنی طور پر بیمار و معذوری کا شکار ایک شخص نے بیوی کے چلے جانے سے دل برداشتہ ہو کر خود کشی کرلی ۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ اکبر جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ ٹولی چوکی علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اکبر گذشتہ دو سال سے ذہنی بیمار تھا اور صحت خراب ہونے کے سبب معذوری کا شکار ہوگیا تھا اور اس دوران اس کی بیوی بھی گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی جس سے دل برداشتہ ہو کر اس شخص نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔