حیدرآباد۔/30 نومبر، ( سیاست نیوز) بیوی کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شخص نے خودکشی کرلیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 42 سالہ راما کرشنا جو چنتل علاقہ میں رہتا تھا اس شخص نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ راما کرشنا پیشہ سے کارپینٹر تھا اور اس کے تین بچے ہیں۔ میاں اور بیوی میں اکثر جھگڑے ہوتے تھے اور یہ شخص بیوی کے جھگڑوں سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس جیڈی میٹلہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع