بیوی کے حملے میں شوہر ہلاکنارسنگی حدود میں واقعہ

   

حیدرآباد : 19ستمبر ( سیاست نیوز) بیوی کے حملہ میں ایک شوہر ہلاک ہوگیا جو برہمی کے عالم میں اپنی بیوی کو ہلاک کرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن بیوی کے پلٹ وار میں خود ہلاک ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی ۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ شخص جوتی بہرہ جو کوکا پیٹ گنڈی پیٹ کاساکن تھا اس کی بیوی بورچا بہرہ کے حملہ میں ہلاک ہوگیا ۔ میاں بیوی میں اکثر جھگڑے ہوتے تھے ۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد جوتی بہرہ پانچ دنوں بعد گھر واپس لوٹا تھا ۔ نشہ میں گھر پہنچ کر اکثر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا اور بیوی بھی شوہر کی حرکتوں سے تنگ تھی ۔ کل رات بھی دونوں میں جھگڑا ہوا ، پانچ دن بعد گھر لوٹنے والے جوتی بہرہ نے نشہ کیا اور بیوی سے جھگڑا کیا اور بیوی پر چاقو سے حملہ کی کوشش کی لیکن بیوی نے فلمی انداز میں شوہر سے چاقو کھینچ کر اس پر پلٹ وار کردیا اور اس کے بازو پر گہرے زخم آئے ۔ برہم بیوی نے شوہر کو زور سے دھکہ دیا اور سرپر گہرا زخم آنے اور زیادہ خون بہنے سے جوتی بہرہ ہلاک ہوگیا ۔ نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصرف تحقیقات ہے ۔ ع