حیدرآباد 24 جولائی (یو این آئی) شادی شدہ زندگی میں اختلافات نئی بات نہیں، لیکن اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کی جان لے لی جائے ۔ ایک ہولناک واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب میاں بیوی کے جھگڑے کے بعد بیوی اپنے مائکے چلی گئی۔ شوہر نے تین بچوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کی ماں کو واپس لے کر آئے گا، لیکن وہ وعدہ وفا نہ ہو سکا کیونکہ شوہر کی لاش واپس پہنچی۔تفصیلات کے مطابق اے پی نندیال ضلع کے نونے پلی کے سیشا چلم کی شادی پلناڈو کی رہنے والی رمیا سے ہوئی تھی اس جوڑے کو دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جوڑے میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے اسی طرح کے ایک جھگڑے کے بعد رمیا اپنے مائیکے چلی گئی۔جب شوہر اپنی بیوی کو منانے اس کے مائیکے گیا، تو اس پر حملہ کر دیا گیا۔ اس نے ہاتھ جوڑ کر جان بخشنے کی درخواست کی، لیکن بیوی کے رشتہ داروں نے اسے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔المیہ یہیں ختم نہیں ہوا قتل کے بعد شوہر کی لاش کو ڈور ڈلیوری کے انداز میں گھر پہنچا دیا گیا۔ یہ واقعہ علاقہ میں سنسنی کا باعث بن گیا ، اور عوام میں غم و غصہ ہے ۔ مقتول کی بیٹیوں نے کہا کہ ان کے والد کو بات چیت کے بہانے بلا کر دھوکہ دے کر قتل کیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے ۔