حیدرآباد /31 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے روزانہ کے جھگڑوں اور مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ مہیشور ریڈی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ یہ شخص پیشہ سے سینٹرنگ مزدور تھا ۔ جو کاٹے دھن علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص اس کی بیوی کے روزانہ کے جھگڑوں اور اذیت رسانی سے پریشان تھا جس نے ذہنی تناؤ کے عالم میں کل نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔