بیوی کے طعنے سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/20 نومبر، ( سیاست نیوز) تعلیم یافتہ بیوی کی دلسوزی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ میڑپلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ رجنی کانت نے خودکشی کرلی۔ رجنی کانت پیشہ سے ڈرائیور تھا جو بوڈ اپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ دو سال قبل اس کی شادی پرینکا سے ہوئی تھی۔ پرینکا گریجویٹ تھی اور رجنی کانت دسویں کامیاب تھا۔ پرینکا پر الزام ہے کہ وہ اکثر تعلیمی قابلیت پر شوہر کی دلسوزی کرتی تھی۔ شادی کے چند ماہ بعد سے ہی تعلیمی فرق پیدا ہوگیا تھا اور بات بات پر بیوی کی طعنے جاری تھے۔ دو ماہ قبل بحث و تکرار کے بعد پرینکا اپنے مائیکے چلی گئی تھی اور 16 تاریخ کو وہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ شوہر کے مکان پہنچی اور بات چیت ہوئی ۔ رجنی کانت کی دل آزاری کی گئی جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس میڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع