گھر میں شوہر کی موجودگی میں موج مستی کا برا انجام
حیدرآباد۔/10 نومبر، ( سیاست نیوز) ایک شخص نے ساس کے ہمراہ بیوی کے عاشق کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ نریڈ میڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ رویندر محبوبہ کے شوہر اور اس کی ساس کے حملہ میں فوت ہوگیا۔ رویندر اور ناگرانی کے درمیان ناجائز تعلقات تھے اور رویندر ناگرانی کے شوہر ناگراجو کی غیر موجودگی میں اس کے گھر جایا کرتا تھا اور موج مستی کرتا تھا۔ رویندر جگدیو پور سدی پیٹ کا متوطن تھا۔ ناگراجو شہر میں کام کرتا تھا جو اکثر بیوی بچوں سے ملاقات کیلئے اپنے گاؤں جایا کرتا تھا۔گاؤں میں ناگراجو کی بیوی ناگرانی نے شوہر کی غیر موجودگی میں رویندر سے دوستی کرلی اور ان کے درمیان دوستی ناجائز تعلقات کا سبب بن گئی۔29 اکٹوبر کو ناگراجو نے بیوی کو اس کے عاشق کے ہمراہ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب دونوں ایک کمرے میں موجود تھے اس دوران ناگراجو نے اپنی ساس کی مدد سے رویندر کو شدید مار پیٹ کا نشانہ بنایا جس کی صحت بگڑنے پر سکندرآباد کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع