بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید کی سزا

   


حیدرآباد۔ 22 اگست (سیاست نیوز) بیوی کا قتل کرنے والے شوہر کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ راجہ پیٹ پولیس اسٹیشن کے سال 2015 کے ایک مقدمہ میں بھونگیر کی عدالت نے 30 سالہ شیواکمار ساکن چلاور راجہ پیٹ کو عمر قید کی سزا اور تین ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ راجہ پیٹ پولیس نے آج عدالت میں چارج شیٹ کو داخل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنوری 2015 میں شیواکمار نے اس کی بیوی نویا عرف جیوتی کا گلہ گھونٹ کر قتل کردیا تھا اور نعش پر تیل ڈال کر آگ لگادی اور بیوی کے قتل کو خودکشی ظاہر کرنے کی ممکنہ کوشش میں ناکام ہوگیا تھا۔ راجہ پیٹ پولیس نے اس سلسلہ میں مقتولہ خاتون نویا کی والدہ راجہ رتنم کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور بڑی مستعدی و ایمانداری سے مقتولہ خاتون کے خلاف کئے گئے طلم و زیادتیوں اور ہراسانی کے الزامات کا نوٹ لیا۔ شوہر شیواکمار کے خلاف ٹھوس ثبوت اکٹھا کرتے ہوئے خاطی کی سزا کو یقینی بنایا اور اس ملزم شیواکمار کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ع