حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز) بھوانی نگر پولیس نے بیوی کے قتل میں ملوث شوہر کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 جنوری کی شب 33 سالہ نسیم اختر کو اس کے شوہر عمران اللہ نے درزی کی قینچی سے حملہ کرکے اس کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا۔ انسپکٹر بھوانی نگر پولیس اسٹیشن مسٹر ایم وینکٹیشورلو نے بتایا کہ کار خریدنے کے مسئلہ پر نسیم اختر کو عمران اللہ آئے دن تنگ کیا کرتا تھا اور جھگڑے کے بعد اس نے قینچی سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔ پولیس بھوانی نگر نے گرفتار شوہر کو نامپلی عدالت میں پیش کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا۔