بیوی کے قتل کے بعد وشہر کی خود کشی پٹیل نگر نامپلی میں واقعہ

   

حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) گھریلو زندگی میں شک شبہ اور میاں بیوی کے درمیان جھگڑے نے ایک خاندان کو تباہ کردیا ۔ ایک قتل ایک خودکشی کے سبب میاں بیوی کی زندگی ختم ہوگئی اور 4 بچے یتیم ہوگئے ۔ یہ دل دہلادینے والا واقعہ آج قلب شہر نامپلی میں پیش آیا ۔ پٹیل نگر میں ایک شخص نے بیوی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ۔ بیگم بازار پولیس نے موقع واردات پہونچکر پنچنامہ کیا اور ابتدائی کارروائی کے بعد نعشوں کو منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق 35 سالہ صابر اور 26 سالہ روبینہ بیگم اپنے 4 بچوں کے ہمراہ پٹیل نمبر میں زندگی بسر کر رہے تھے ۔ آج صبح کے اوقات صابر نے روبینہ بیگم کا مبینہ گلا گھونٹ کر قتل کرکے بعد خود پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس بیگم بازار مصروف تحقیقات ہے ۔