حیدرآباد 25 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ دنڈیگل میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیوی کے مائیکہ جانے سے دلبرداشتہ ایک خانگی ملازم نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 43 سالہ اے یادگیری ساکن سری رام کالونی اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا کیا کرتا تھا جس کے نتیجہ میں 15 فروری کو وہ اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔ بیوی کے چلے جانے سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور 24 جولائی کو یادگیری نے حالت نشہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔