حیدرآباد ۔ بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ چکڑ پلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ ہری جو پیشہ سے خانگی ملازم چکڑپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہری کا ایک ماہ قبل اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور وہ جھگڑے کے بعد اس کی بیوی بچوں کو لے کر مائیکے چلی گئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس چکڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔