حیدرآباد ۔11 نومبر (سیاست نیوز) بیوی کے مائیکہ سے واپسی پر انکار شوہر کی خودکشی کا سبب بن گیا۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 33 سالہ کرن کمار نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پھانسی سے قبل اس نے بیوی کو ویڈیو کال کیا اور اس نے خودکشی کرلی۔ کرن کمار کا تعلق مغربی گوداوری ضلع سے تھا جو ونستھلی پورم میں رہتا تھا۔ کرن کمار سکیورٹی گارڈ تھا جو آر ایف سی میں کام کرتا تھا۔ گزشتہ روز کرن کی بیوی مائیکہ گئی تھی۔ کل رات کرن کمار بیوی سے ملاقات کیلئے سسرال گیا تھا اور اس نے بیوی کو اپنے گھر چلنے کہا۔ بیوی نے انکار کردیا اور کرن نے خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع