حیدرآباد۔ بیوی بچوں کے ساتھ مائیکے جانے پر دلبرداشتہ شوہر نے حالت نشہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ سعید آباد کے علاقہ پھوسل بستی میں آج صبح پیش آیا جب 45 سالہ ایم تاناجی جو پیشہ سے باورچی ہے کی بیوی پانچ دن قبل اپنے بچوں کے ساتھ بیدر مائیکے روانہ ہوگئی تھی۔ تاناجی جو عادی شرابی تھا بیوی کے مائیکے جانے سے دلبرداشتہ تھا اس نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس سعیدآباد نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا۔