حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ شخص نے خودسوزی کرلی ۔ نارسنگی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ نریش نے 25 اکٹوبر کو اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق نریش پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ جو وائی ایس آر کالونی نیک نام پورہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا اور بیوی جھگڑے کے بعد مائیکے چلی گئی تھی ۔ جس سے یہ شخص دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔