حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) دوسری بیوی چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ مشیرآباد پولیس حدود کے باکارم علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 42 سالہ شیکھر نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ شیکھر پیشہ سے میستری تھا ۔ اس نے سال 2011 میں دوسری شادی کی تھی اور گذشتہ دنوں اس کی بیوی گھر چھوڑ کر چلے گئی تھی ۔ اور اس نے دلبرداشتہ ہوکر گذشتہ ہفتہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ مشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔