احمدآباد : آسٹریلیا کے خلاف ویراٹ کوہلی کی شاندار اننگز پر ان کی اہلیہ و فلم اداکارہ انوشکا شرما نے ان کی خوب تعریف کی۔ وہ اسٹیڈیم میں موجود تھیں اور یہ جانتی تھیں کہ ان کے شوہر کا مزاج ٹھیک نہیں ہے اور وہ بخار میںمبتلاء ہیں لیکن انوشکا شرما کی حوصلہ افزائی نے یقینا ویراٹ کوہلی کے حوصلے بھی بلند کئے ہوں گے جو ایک زبردست سنچری کی صورت میں سامنے آئی۔