حیدرآباد : بیٹے کے ڈمی امیدواری سے اس کی ماں صرف 32 ووٹوں سے ہار گئی۔ بی این ریڈی نگر ڈیویژن سے ٹی آر ایس نے لکشمی پرسنا گوڑ کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ رنجیت گوڑ نے ماں کے ساتھ ڈمی امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔ تاہم پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کے موقع پر انہوں نے دستبرداری اختیار نہیں کی۔ لہٰذا بیالٹ پیپر میں ان کا بھی نام شامل ہوگیا۔ ابتداء سے ہی ٹی آر ایس کی امیدوار لکشمی پرسنا گوڑ بی جے پی امیدوار پر 1206 ووٹوں کی سبقت میں تھی لیکن شام ہوتے ہوتے نتائج تبدیل ہوگئے اور بی جے پی کی امیدوار ایم لچی ریڈی صرف32 ووٹوں کی معمولی اکثریت سے کامیاب ہوگئی۔ نتیجہ تبدیل ہونے کی وجہ سے ٹی آر ایس امیدوار کا بیٹا ہے جس نے 39 ووٹ حاصل کیا اگر وہ بروقت مقابلہ سے دستبردار ہوجاتا تو ٹی آر ایس کی امیدوار 7 ووٹوں سے کامیاب ہوجاتی۔